اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں ن لیگ الیکشن ہار چکی ہم 8000 ووٹوں سےانتخاب جیتے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے دورہ سیالکوٹ ردعمل دیتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ مریم نواز ڈسکہ آئیںمگر شہیدوں کے گھر جانے کی زحمت نہ کی،مریم جانتی تھیں شہدا کے لواحقین ان کا استقبال کس طرح سےکریں گے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق عثمان ڈار نے کہا کہ مریم نے موقف اپنایا کہ کارکنان تحریک انصاف نے خود شہید کرائے میں نے چیلنج کیا تھا دعویٰ درست ہے تو شہدا کے گاؤں
تشریف لائیں، مریم نواز جانتی ہیں کہ ان کے جھوٹ پکڑے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی ملزم جاوید بٹ کیپٹن صفدر کا فرنٹ مین تھا، کیپٹن صفدر اور مرکزی ملزم کی تصاویر نشر ہو رہی ہیں انتشارکی سیاست ن لیگ کا وتیرہ ہے، ہمدردیاں لینےکیلئےآج لاشوں پرسیاست کی گئی۔معاون خصوصی نے کہ کہا کہ ڈسکہ میں ن لیگ الیکشن ہار چکی ہم 8000 ووٹوں سےانتخاب جیتے،الیکشن کمیشن سےمطالبہ ہےپی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔