9

زمین کی ہوس نے خون سفید کر دیا، اراضی کے جھگڑے پر بھتیجوں نے فائرنگ کرکے 2 سگے چچا اور 2 کزن مار دیے

سیالکوٹ(این این آئی)اراضی اوررشتہ کے تنازعہ کے باعث 2 ملزمان نے فائرنگ کر کے اپنے 2چچااور 2 کزن کومار دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے علاقے کلاسوالہ میں دو ملزمان نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے سمیت 4 افراد کو ماردیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدرپسرورپولیس کی بھاری نفری موقعپرپہنچ گئی، ریسکیو رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو نجی ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق 2 ملزمان نے اراضی اوررشتے کے تنازعے پر فائرنگ کر کے اپنے 2 چچا اور 2 کزن کو مار دیا، مار جانے والوں میں 55 سالہ ذوالفقار اس کا 30 سالہ

بیٹا حسن اور60 سالہ عبدالرحمن اوراسکا 30 سالہ بیٹا ماجد ہیں، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔دوسری جانب ہارلے اسٹریٹ میں ڈاکو تاجر اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ روپے کی نقدی اور ریورات لے گئے۔راولپنڈی کے علاقے ہارلے اسٹریٹ میں ڈکیتی کی سنگین واردات سامنے آئی جہاں ڈاکو تاجر اور اس کے اہل خانہ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بناکر کمرے میں بند کرکے ایک کروڑ روپے مالیت کی نقدی اور سونے کے زیورات لوٹ لے گئے۔پولیس کے مطابق الیکٹرانک کے تاجر محمد عمر نے بتایا کہ وہ تھانہ آرے بازار کے علاقے ہارلے اسٹریٹ میں اہل خان کے ہمراہ گھر میں موجود تھے کہ چار مسلح ملزمان جو اردو اور پشتو زبان میں گفتگوکررہے تھے اسلحے کی نوک پر یرغمال بناکر سب گھر والوں کو کمرے میں بند کردیا، گھر کی تلاشی لے کر 50 لاکھ روپے کی نقدی اور 50 لاکھ روپے کے سونے کے زیورات لوٹ لے گئے۔تاجر کے مطابق واردات کے دوران ایک ملزم ہینڈ فری کے ذریعے فون پر کسی سے باتیں بھی کررہا تھا، پولیس نے ڈکیٹی کا وادات کامقدمہ درج کرلیا ہے تاہم واردات کے دوران ایک ملزم کی موبائل فون پر گفتگو کیے جانے کے باوجود جیو فینسنگ کرکے ملزمان کا تاحال سراغ نہیں لگایا جاسکا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں