7

بڑی تبدیلی معروف پاکستانی مصنفین6سال بعد بھارت کے سب سے مشہور ادبی میلے میں خطاب کرینگے

نئی دہلی ( آن لائن ) بھارت کے سب سے مشہور  ادبی میلے جے پور لٹریچر فیسٹیول میں پچھلے 6 برسوں میں پہلی مرتبہ پاکستانی مصنفین کو  بھی مدعو کیا گیا ہے تاہم کورونا وبا کے باعث یہ فیسٹیول اس مرتبہ آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس برس پاکستانی ناول نگاروں میںمونی محسن اور ایچ ایم نقوی کے ساتھ ساتھ نوبیل انعام یافتہ پاکستانی کارکن ملالہ یوسفزئی بھی فیسٹیول کے سیشن میں گفتگو کریں گی۔جے پور لٹریچر فیسٹیول  کا انعقاد پچھلے 14 برسوں سے ہر سال کیا جاتا ہے لیکن  پاک بھارت تعلقات خراب ہونے

کے باعث اس فیسٹیول میں پاکستانی شرکاء کو مدعو نہیں کیا جا رہا تھا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں