8

پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی کنگز کے ہاتھوں بے بس ، کنگز نے پہلی فتح سمیٹ لی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان سپر لیگ 6 کا افتتاحی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا گیا، جس میں کراچی کنگز نے فتح حاصل کر لی، کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا نقصان ٹام بینٹن کی صورت میں ہوا جب وہ عماد وسیم کی گیند پرآئوٹ ہو گئے، انہوں نے پانچ رنز بنائے، سرفراز احمد نے 7، صائم ایوب نے 8، کرس گیل نے اچھا کھیلا لیکن وہ بھی 39 کے سکور پر ہمت ہار گئے، محمد نواز صرف تین رنز کر رن آئوٹ

ہو گئے، بین کٹنگ 11 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ قیس احمد 16 پر ہمت ہار گئے، محمد حسنین صرف چار رنز بنا سکے اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 18.2 اوور میں 121 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، اس طرح کراچی کنگز کو جیتے کے لئے 122 رنز کا ہدف ملا، کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم، محمد عامر، عامر یامین اور ڈینیل نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا، وقاص مسعود نے دو جبکہ ارشد اقبال نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کیا، شرجیل خان چار رنز بنا سکے جبکہ بابر اعظم نے 24 رنز بنائے لیکن محمد حسنین کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ تھما بیٹھے، جوئے کلارک نے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 46 رنز بنائے اس سکور میں انہوں نے تین چھکے اور چھ چوکے بھی لگائے۔ کولن انگرام نے 17 رنز ناٹ آئوٹ جبکہ غلام نبی بھی 30 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کراچی کنگز نے میچ 13.5 اوورز میں جیت لیا۔ کراچی کنگز نے مقررہ ہدف تین کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ اس طرح سات وکٹوں سے پہلے میچ میں فتح سمیٹ لی۔



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں