17

میرے گھر والے مجھے آسمانوں پر اڑنے نہیں دیتے، فیروز خان کی انٹرویو میں دلچسپ باتیں

کراچی (این این آئی)پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان کا اپنے گھر والوں سے متعلق کہا ہے کہ ان کے گھر والے انہیں آسمانوں پر اڑنے نہیں دیتے اور فوراً زمین پر لے آتے ہیں۔’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے اداکار فیروز خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اْن کی فیملی اْنہیں غرور کرنے یاآسمانوں پر اْڑنے نہیں دیتی اور جلد ہی زمین پر لے آتی ہے۔انسٹا گرام پر مختصر سی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سینئر صحافی سہیل وڑائچ فیروز خان کا انٹرویو

لے رہے ہیں۔اس دوران سہیل وڑائچ کا فیروز خان سے پوچھنا تھا کہ وہ ڈراموں کے کرداروں کو بہت بخوبی نبھاتے ہیں، ایسا کوئی کردار جو اْن پر طاری ہو گیا ہو اور وہ گھر میں بھی اْسی کردار میں رہتے ہوں؟۔اس کا جواب دیتے ہوئے فیروز خان نے کہا کہ ’ہر کردار ایسا ہوتا ہے کہ وہ اْنہیں متاثر کرتا ہے مگر ایسا بھی نہیں ہے کہ اْنہیں خود پر طاری وہ کردار اتارنا نہ آتا ہو، اْنہیں ہر کردار سے باہر نکلنے کیلئے وقت درکار ہوتا ہے‘۔فیروز خان نے کہا کہ ’ اْن پر اللّٰہ تعالی کا بڑا کرم ہے کہ وہ کوئی کردار ادا کرتے ہیں تو خود کو بڑا محسوس نہیں کرتے اور نہ اْن کے گھر والے اْنہیں ایسا کرنے دیتے ہیں، اْن کی فیملی اْن کے کام پر تنقید بھی کرتی ہے اور حوصلہ افزائی بھی‘۔  اداکار فیروز خان کا اپنے گھر والوں سے متعلق کہا ہے کہ ان کے گھر والے انہیں آسمانوں پر اڑنے نہیں دیتے اور فوراً زمین پر لے آتے ہیں۔’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار ادا کرنیوالے اداکار فیروز خان نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اْن کی فیملی اْنہیں غرور کرنے یا آسمانوں پر اْڑنے نہیں دیتی اور جلد ہی زمین پر لے آتی ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں