10

فیصل واوڈا کے لئے مشکل کھڑی ہو گئی، کاغذات نامزدگی کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا

کراچی (این این آئی)سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قادر خان مندوخیل کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے گئے۔ عدالتِ میں قادر خان مندوخیل نے فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کی درخواست دائر کی۔قادر خان مندوخیل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے، ریٹرننگ افسرکے سامنے اعتراضات دائر کیے مگر انہوں نے سننے سے ا نکار کر دیا۔دائر درخواست

میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریٹرنگ افسر کا اقدام غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔ فیصل واوڈا حقائق چھپانے پر عوامی عہدے کیلئے نااہل ہیں۔ ان بنیادوں پر فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔قادر خان مندوخیل ایڈووکیٹ کی دائر کی گئی اپیل میں صوبائی الیکشن کمیشن، ریٹرنگ آفیسر اور فیصل واوڈا کو فریق بنایا گیا ہے



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں