44

فیس بک کے بانی جیسا 1900 سالہ قدیم مجسمہ دریافت

لندن (این این آئی )امریکہ میں ماہرین آثار قدیمہ نے  1،900 سال قدیم 2 انچ لمبا مجسمہ دریافت کیا ہے جس کا ہئیر اسٹائل فیس بک کے بانی مارک زکربرگ جیسا ہے۔برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق معروف فٹبالر کریسٹیانو رونالڈو اور ہالی ووڈ کے معروف اداکاربریڈ پٹ نے بھی بعض موقعوں پر ایسا ہی ہیئراسٹائل رکھا تھا جیسا کہ دریافت کئے گئے مجسمے کا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ مجسمہ تانبے سے تیار کیا گیا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ابتدائی دور میں برطانیہ میں لوگ اس کو خدا مانا کرتے تھے۔آثار قدیمہ کے ماہرین مجسمے

کی صفائی کے بعد حیران رہ گئے کہ اس کے چہرے خدوخال بالکل درست حالت میں موجود ہیں۔مجسمے کے چہرے پر چھوٹی سے مونچھیں اب واضح طور پر دکھائی دے رہی ہیں اور اس کا ہئیر اسٹائل سے معلوم ہو رہا ہے کہ اس وقت کے لوگ اس طرح کے بال بنوایا کرتے تھے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں