26

پی ٹی آئی جب ووٹر کو نہ روک سکی تو اس نے فائرنگ کرائی، ن لیگ کا دعویٰ

سیالکو ٹ(این این آئی)مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے شیروں نے ووٹنگ روکنے کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔سیالکوٹ میں پولنگ ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ پی ٹی آئی جب ووٹر کو نہ روک سکی تو اس نے فائرنگ کرائی۔انہوں نے ضمنی الیکشنکے دوران صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی خاموشی پر تنقید کی اور کہا کہ مقدمہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر درج کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کی گئی، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او

کہاں ہیں؟، یہ لوگ وزیراعلیٰ پنجاب کے ذاتی ملازم بنے ہوئے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت ایک حلقے میں ایک الیکشن نہیں کراسکتی۔انہوں نے کہا کہ پولنگ کا وقت بڑھانے کی درخواست کی تھی،چیف الیکشن کمشنر نے پولنگ اسٹیشن پر موجود ہر شخص کو ووٹ کاسٹ کرنے دینے کا حکم دیا ہے۔مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر فائرنگ کرنے والا (ن) لیگ کا تھا تو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا؟۔میڈیا بریفنگ کے دوران رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈسکہ میں سارا دن فائرنگ اس لیے کی گئی کہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں۔انہوں نے کہا کہ پولنگ کو سست کرنے کے لیے یہ حربہ استعمال کیا گیا، دونوں حلقوں میں (ن) لیگ کا 40 فیصد ووٹ کاسٹ ہونے نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور آر او سے کہتے ہیں کہ آپ لوگ ناکام رہے ہیں، پولنگ کا وقت نہ بڑھانے پر اعتراض ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں