42

پارری گرل شادی کب اور کس سے کریں گی ، سوشل میڈیا سٹار نے سب کچھ بتا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پانچ سیکنڈ کی ویڈیو سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچانے والی پارری گرل نے کہا ہے کہ انہوں نے اے لیول امتحان پاس کرلیا ہے اور مزید پڑھائی کیلئے مختلف یونیورسٹیوں میں داخلہ لینے پر غور کر رہی ہیں ۔نجی ٹی وی پروگرام میں دانانیر نے بتایا کہاس شو کی باعث تقریباً دس سال بعد کراچی آئیں ہیں شہرقائد کی محبت ان کے اندر رچ بس گئی ہے ۔ وجہ سے وہ تقریباً 10برس بعد کراچی آئی ہیں اور شہرِ قائد نے انہیں اپنی محبت میں گرفتار کرلیا ہے۔شادی کے سوال سے متعلق دانانیر کا کہنا تھا کہ

میں والدین کے پسند کے لڑکے سے ہی شادی کروں گی ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ اداکاری کا کوئی شوق نہیں میں صرف اپنی ذات تک اداکاری کرتی ہوں ، اگر مجھے آفر ز آئیں بھی تو مجھے پتہ ہے کہ گھر والوں سے اجازت لینا بہت مشکل ہو جائے گا ۔ دانانیر کا کہنا تھا کہ انکا نام قدیم عرب زبان سے لیا گیا ہے جس کا مطلب دولت ہے ۔ انہوں نے اپنے بارے میں بتایا ہے کہ وہ اے لیول کی تعلیم مکمل کر چکیں ہیں اور مزید تعلیم کیلئے مختلف جامعات میں داخلے کے بارے میں سوچ کررہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میری زندگی کا مقصد ہے کہ میں ڈگری لینے کے بعد سی ایس ایس امتحان دوں اور اس میں کامیاب ہوں۔ قبل ازیں پارری گرل دنا نیر نے اپنی ملک بھر ہونے والی شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروبار شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق دنانیر نے ’پاوری ہو رہی ہے‘ کی مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف اسی نام سے ایک الگ انسٹاگرام پیج بنا لیا بلکہ انہوں نے اسی سلوگن کے ساتھ ٹی شرٹس فروخت کرنا بھی شروع کردیں۔
؀تگو ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں