38

وزیراعظم کے معاون خصوصی بھی اقامہ ہولڈر نکلے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پاور تابش گوہر بھی اقامہ ہولڈر نکلے۔ انہوں نے اپنے اثاثے ڈیکلیئر کر دیئے ہیں جس کے مطابق متحدہ عرب امارات (دبئی) کے اقامہ (Work Permit) ہولڈر ہیں۔قومی موقر نامنے جنگ کی رپورٹ کے مطابقان کے پاس 1999سے رہائشی ویزہ ہے۔ ان کے پاس بیرون ملک سے لائی گئی رقم ہے جس کی مالیت 82 لاکھ 50ہزار روپے ہے۔ انہوں نے بطور ایمپلائی حبکو کے 10700شیئرز خریدے۔ یہ شیئرز1994-96 میں خریدے گئے۔ ان کے پاس دس لاکھ روپے مالیت کی جیولری ہے۔ انہوں نے کار کیلئے 4 لاکھ

15 ہزار درہم قرضہ لیا ہوا ہے۔ ان کی معاون خصوصی کے طور پر تقرری اعزازی بنیادوں پر ہے۔دوسری جانب عاون خصوصی توانائی تابش گوہر کا استعفیٰ مسترد ،وزیراعظم عمران خان نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے معاون خصوصی توانائی تابش گوہر نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے تابش گوہر کا استعفیٰ منظور نہیں کیا اور کام جاری رکھنےکی ہدایت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے تابش گوہر کے تحفظات حل کرانےکی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پاور سیکٹر میں موجود مافیاز کے خلاف ضرور کارروائی ہو گی۔نجی ٹی وی اے آر وائے کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ ملک اور پاور سیکٹر کو اس وقت آپ جیسے ماہرین کی ضرورت ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں