29

کوئٹہ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکہ، انتہائی افسوسناک خبر آ گئی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے علاقے میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید،تین زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پر جبل نور کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد دھماکے سے پھٹ گیا جسکے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے دھماکے بعد ریسکیو اور سیکورٹی حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوںکو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کر لئے گئے اور ملزمان کی

تلاش شروع کردی گئی مزید کارروائی جاری ہے۔دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے مغربی بائی پاس پر ہونے والے بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں ایف سی اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا ہے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ میں امن کے قیام کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں