29

پولیس نے چوری کی موٹر سائیکلوں کے بڑے گودام کا سراغ لگا لیا، تہلکہ خیز انکشافات

کراچی(این این آئی) پولیس نے چوری کی موٹر سائیکلوں کے بڑے گودام کا سراغ لگا لیاہے۔ذرائع کے مطابق ضلع سینٹرل پولیس نے سرجانی میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر چوری کی موٹر سائیکلوں کے بڑے گودام سے بوریوں میں بھرے ہوئے 250 سے زائد موٹر سائیکل کے انجن برآمد کر لئے ہیں۔پولیس کے مطابق اطلاع تھی کہ مذکورہ گودام میں شہر بھرسے چوری کی موٹر سائیکل لائی جاتی ہیں۔ گودام چلانے والے ملزمان 3 ہزار میں موٹر سائیکل لفٹرز سے چوری کی موٹر سائیکلیں خرید لیتے تھے۔کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی، تاہم کوئی نقصان

نہیں ہوا۔ ملزمان پولیس کو دیکھ کر گودام سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کے لیئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں