36

مصر اور امارات کے درمیان صرف 13 ڈالر میں فضائی سفر ویز ایئر ابوظبی کی نئی پیشکش نے مسافروں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا

ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات کی ویز ایئر ابو ظبی فضائی کمپنی نے امارات اور مصر کے درمیان صرف 13 ڈالر کی ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے کہاہے کہ وہ ابو ظبی سے مصر کے شہر اسکندریہ تک فضائیسفر کے 2500 ٹکٹ جاری کررہی ہے۔ ایک ٹکٹ کی مالیت 49 اماراتی درہم یا 13 اعشاریہ 34 امریکی ڈالر ہوگی۔ یہ پیشکش کمپنی کی طرف سے مصر کے ساتھ فضائی سروس کے افتتاح کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر کی سہولت کے لئے یہ ٹکٹیں 22 فروری سے

دستیاب ہوں گی۔اماراتی اخبارکے مطابق اسکندریہ اور ابو ظبی میں سستے ٹکٹ کی سہولت سے صرف ایک بار فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے اور ٹکٹوں کی تعداد ختم ہونے کے بعد یہ سہولت بھی ختم ہوجائے گی۔اس کمپنی کے ہوائی جہاز یونان کے دارالحکومت ایتھنز،تھیسالونیکی شہر، مصر کے اسکندریہ، اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب، کوٹائشی، لارنکا، اوڈیسا اور آرمینیا کے دارالحکومت یریفان کے روٹس پر اپنے جہاز چلا رہی ہے۔ ویز ایئر ابوظبی کے فضائی بیڑے میں ایئربس ‘321neo کے نئے طیارے شامل ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں