46

بزدار حکومت کا عوام کیلئے ایک اور بڑا اقدام جعلی کاسمیٹکس بیچنے والوں کی شامت آگئی

لاہو ر(این این آئی) پنجاب کی وزارت قانون نے مضر صحت اور جعلی کاسمیٹکس کی روک تھام کیلئے پنجاب کاسمیٹیکس کنٹرول بل تیار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بزدار حکومت نے عوام کیلئے ایک اور بڑا اقدام کرتے ہوئے جلد کیلئے نقصان دہ جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کیخلاف قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔قانون سازی کیلئے وزیر قانون پنجابراجہ بشارت کی زیر صدارت پنجاب کاسمیٹکس کنٹرول بل 2021 پر اجلاس شروع ہوچکا ہے۔راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ کاسمیٹکس کی تیاری اور فروخت کو قانون کے دائرے میں لارہے ہیں، کاسمیٹکس کی ریگولیشن کیلئے بہت جلد اسمبلی میں بل آرہا ہے۔وزیر

قانون پنجاب نے کہا کہ پیسے کی آڑ میں کسی کو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں