37

پی ڈی ایم کا جادو چل گیا، تحریک انصاف نے کراچی سانگھڑ اور پشین میں ایک ہی دن 3 حلقوں سے شکست کی ہیٹرک کرلی

عبدالحکیم ، کبیروالا ( این این آئی ) تحریک انصاف نے کراچی سانگھڑ اور پشین میں ایک ہی دن میں 3 حلقوں سے شکست کی ہیٹرک کرلی، کراچی پی ایس ملیر میں پیپلز پارٹی کے یوسف بلوچ نے تحریک انصاف کے امیدوار شیر جونیجو کوبھاری ووٹوں سے مات دے دی، سانگھڑ میں پیپلز پارٹی کے امیدوار جام شبیر نے پی ٹی آئی کے مشتاق جونیجو جبکہ بلوچستان کے حلقے پشین میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان ( ف) کے امیدوار سید عزیر اللہ آغا نے اپنے مخالف امیدوار عصمت اللہ ترین کو بھاری اکثریت سے شکست فاش دی اور اس طرح

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے کامیابی کی ہیٹرک کر لی ،موجودہ حالات میں پاکستان میں سینیٹ الیکشن میں کامیابی کا سہرا حاصل کرنے کیلئے تمام جماعتیں سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں اور دوسری طرف حکمران جماعت کو حالیہ انتخابات میں شکست کا سامنا ہے، ہو سکتا ہے کہ ان کامیابیوں کی بدولت پی ڈی ایم جماعتوں کا اتحاد سینیٹ الیکشن میں بھی حیران کن رزلٹ دے جس سے آنے والے سیاسی حالات میں حکمران جماعت کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے ـ



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں