69

پارری گرل نے اپنی زندگی کا واحد مقصد بیان کر دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پانچ سیکنڈ کی ویڈیو سے سوشل میڈیا پر شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جانے والی دانانیر نے اپنے منفرد نام کامطلب بتا دیا ہے ۔ نجی ٹی پروگرام میں دانانیر کا کہنا تھا کہ انکا نام قدیم عرب زبان سے لیا گیا ہے جس کا مطلب دولت ہے ۔ انہوں نے اپنے بارے میں بتایا ہے کہ وہ اے لیول کی تعلیم مکمل کر چکیں ہیں اور مزید تعلیم کیلئے مختلف جامعات میں داخلے کےبارے میں سوچ کررہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میری زندگی کا مقصد ہے کہ میں ڈگری لینے کے بعد سی ایس ایس

امتحان دوں اور اس میں کامیاب ہوں۔دوسری جانب پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم بھی پارری گرل کے ڈائیلاگ کی دیوانی نکلیں ۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام پر فریال مخدوم نے پارری گرل دانا نیر کا منفرد انداز اپناتے ہوئے کہا کہ یہ میں ہوں، یہ میرے شوہر ہیں اور ہم لاک ڈاؤن میں پاگل ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بننے والی دانانیر کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو گئی ہے ۔اپنی نئی ویڈیو میں دانا نیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں وہ ایک بھارتی موسیقار کی جانب ہے پر بنائے گئے گانے پر اپنی سہیلیوں کی ہمراہ ڈانس کر رہی ہیں۔انسٹاگرام پر اب تک دانا نیر کی ویڈیو کو 6 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اسے خوب پسند کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دو تین دن سے سوشل میڈیا پر دانا نیر کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتی ہے یہ میں ہوں،یہ ہم ہیں اور یہ پواری ہو رہی ہے،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہورہی ہے جس کی وجہ دلچسپ اندازگفتگو ہے۔



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں