24

حمزہ شہباز نے شاپنگ سنٹر کے مالک سے چھری کی نوک پر بھتہ وصول کیا، حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ دیسک/آن لائن )نجی ٹی وی پروگرام میں ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کرتے ہوے کہا ہے حمزہ شہباز شریف نے لاہور کے ایک شاپنگ مال کے مالک سے ’’چھری کی نوک ‘‘ پر بھتہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نےکہا کہاپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے لاہور کے ایک شاپنگ مال کے مالک سے چھری کی نوک پر بھتہ وصول کیا جبکہ یہ رقم مسلم لیگ ن کے اکائونٹ میں منتقل کی گئی اور پھر بھتہ کی رقم کو اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کرلیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی کا

کہنا تھا کہ اس سنٹر کے مالک نے خود انہیں یہ واقعہ بتایا ہے اور تمام ثبوت بھی پیش کی ہے ہیں ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم نواز حکومت سے ’نکی جئی ہاں‘چاہتی ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ کل مریم صاحبہ نے حکومت کو نئی درخواست دی کہ انکی ایک ’ چھوٹی سی‘ سرجری ہے جو اس پاکستان میں نہیں ہو سکتی جس کے حکمران 35 سال ان کے باپ چچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرجری کی بات کر کے مریم حکومت سے’نکی جئی ہاں‘ چاہتی ہیںـان کا کہنا تھا کہ پہلے بھی کہہ دیا دوبارہ بتا دیں سرجری چھوٹی ہو یا بڑی، عمران خان NRO نہیں دے گا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں