35

بند کرو بھارت ، کسانوں نے ملک بند کرنے کا اعلان کر دیا

نئی دہلی(این این آئی )بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ہے، آج (جمعرات کو)پھر پورا بھارت بند ہو گا، کسانوں کے لیے ٹول کٹ بنانے بنانے والی ماحولیات کی کارکن دیشا راوی کی رہائی کے لیے مظاہرے تیز ہو گئے، دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابقآج(جمعرات کو) پھر پورا بھارت بندہوگا، کسانوں نے بڑا اعلان کر دیا، ملک بھر میں ٹرینیں روک کر احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔ کسانوں کے لیے ٹول کٹ بنانے والی ماحولیات کی کارکن دیشا راوی کی رہائی کے لیے مظاہرے تیز ہو گئے، کارکن کی رہائی کیلئے سول سوسائٹی

اور طلبہ سڑکوں پر آ گئے۔ دلی پولیس ہیڈ کواٹر کے سامنے احتجاج کیا گیا۔طلبہ لیڈر نے مودی سرکار پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی مزدور کسان کی بات کرتا ہے وہ ملک دشمن ہو جاتا ہے۔ بنگلور میں بھی طلبہ اور سماجی کارکنوں نے دیشا کی رہائی کے مظاہرہ کیا، دلی پولیس نے بنگلور جا کر دیشا کو گرفتار کیا تھا۔ مغربی بنگال کے انتخابات میں بھی بی جے پی مخالف مہم چل پڑی۔ کسان رہنما کہتے ہیں زرعی ترقی کے مخالف کسی بھی امیدوار کو ووٹ نہیں دیا جائے گا۔26 نومبر سے متنازع زرعی قوانین کے خلاف دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، لاکھوں کسان احتجاج میں شریک ہو چکے ہیں۔‎



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں