37

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی معروف اداکارہ نے دوسری شادی کر لی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )معروف بھارتی اداکارہ اور کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بھارتی خوبروادکارہ دیا مرزا نے 39سال کی عمر میں دوسری شادی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ان کی دوسری شادی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں ۔شادی کی تقریب میں قریبی دوستوں نےشرکت کی ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ نے اپنی شادی کے موقعے پر روایتی سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر ویب ھوو ریکھی سفید شلوار قمیض اور واسکٹ پہن رکھی ہے ۔ دونوں کی جوڑی نے تقریب سے باہر میڈیا کے سامنے آئے

اور تصاویر بنوائیں ۔ بھارتی اداکارہ نے خود میڈیا نمائندوں کو اپنے ہاتھوں سے مٹھائی کھلائی۔ قبل ازیں بالی ووڈ اداکارہ 39 سالہ دیا مرزا کی دوسری شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔بعد ازاں اداکارہ نے 2020 کے آغاز میں ہی ساحل سنگھا سے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب ان کے والدین زائد العمری میں ایک دوسرے سے الگ ہوسکتے ہیں تو وہ کیوں نہیں ہوسکتی تھیں؟واضح رہے کہ دیا مرزا نے پہلی شادی 2014 میں صنعت کار و فلم پروڈیوسر ساحل سنگھا سے کی تھی، تاہم دونوں کے درمیان اگست 2019 میں علیحدگی ہوگئی تھی۔تاہم 14 فروری کو محبتوں کے عالمی دن پر ان کی دوسری شادی کی خبریں سامنے آئیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا میں 14 فروری کو خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ اگلے تین روز میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں