29

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں بڑا اضافہ

کراچی ( این این آئی ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کے روز بھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 400پوائنٹس کے اضافے سے 46800پوائنٹس کی بلند سطح پر جا پہنچا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 65ارب روپے سے زائد کاا ضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم84کھرب روپے کے قریب پہنچ گیا جبکہ59فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔ اس طرح 2دنوں میں کے ایس ای100انڈیکس میں1060پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ سرمائے کے حجم میں150ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروباری سرگرمیاں مستحکم

انداز میںآگے بڑھیں ،سیمنٹ ،ٹیلی کام،بینکنگ ،فرٹیلائزر اور اسٹیل کے شعبوں میں خریداری کی نئی لہر آنے سے انڈیکس 46400،46500،46600،46700اور46800پوائنٹس کی 5بالائی حد عبور کر گیا۔ منگل کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں492.36پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 46375.59پوائنٹس سے بڑھ کر 46867.95پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 272.19پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 19347.11پوائنٹس سے بڑھ کر19619.30پوائنٹس پر آگیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31891.80پوائنٹس سے بڑھ کر 32141.83پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں65ارب29کروڑ15لاکھ84ہزار135روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 83کھرب28ارب 19کروڑ57لاکھ 87ہزار424روپے سے بڑھ کر83کھرب93ارب48کروڑ73لاکھ 71ہزار559روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو 25ارب روپے مالیت کے 51کروڑ42لاکھ8ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 24ارب روپے مالیت کے 48کروڑ63لاکھ 75ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو مجموعی طور پر417کمپنیوں کا کاروبار ہواجس میں سے 244کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،160میں کمی اور 13کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ہم نیٹ ورک 5کروڑ54لاکھ ،ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 5کروڑ ،میپل لیف 3کروڑ61لاکھ ،ٹی آر جی لمیٹڈ 2کروڑ34لاکھ اور ورلڈ کال ٹیلی کام 2کروڑ29لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت میں 59.20روپے کااضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر1829.00روپے ہو گئی اسی طرح47.99روپے کے اضافے سے سن ریز ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت بڑھ کر 687.98روپے ہو گئی جبکہ یونی لیور فوڈذ کے حصص کی قیمت میں450.00روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 13550.00روپے ہو گئی اسی طرح74.00روپے کی کمی سے سیفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت کم ہو کر 915.00روپے پر آ گئی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں