126

شوہر سے علیحدگی اختیارکرنے پر خاتون سرعام بے عزت

بھوپال(این این آئی )بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں ایک خاتون کو بری طرح سے بے عزت کیا گیا ہے جسے کئی لوگوں نے دیکھا اور کچھ نہ کہا بلکہ بعض افراد بے حسی کے ساتھ اس ظلم پر مسکراتے اور اس سے لطف اندوز بھی ہوتے رہے۔بھارتی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درجکر کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیا پردیش میں خاتون کو مجبور کیا گیا کہ وہ شوہر کے اہلخانہ کو اپنے کندھے پر اٹھا کر 3 کلومیٹر تک چلے۔ افسوس ناک بات یہ بھی تھی کہ مجمعے میں موجود کئی

لوگ خاتون کے پیچھے لکڑی اور کرکٹ بیٹ لے کر چلتے رہے۔واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے ساتھ موجود لوگ اسے دھیرے چلنے پر مارتے اور سارے واقعے پر شور اور مذاق کرتے رہے۔ادھرخاتون کی شکایت بھارتی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے 4 افراد کو حراست میں لے لیا ۔خاتون کے مطابق اس نے باہمی رضامندی سے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ گزشتہ ہفتے اس کے سابقہ شوہر کے گھر والے اور دیگر کچھ لوگ اسکے گھر آئے اور اسے اغوا کرلیا جس کے بعد یہ سارا واقعہ کرنے پر مجبور کیا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں