36

برطانیہ میں کورونا کی قسم کا ایک اور نیا وائرس سامنے آگیا، سائنسدانوں نے وائرس کو نام بھی دے دیا

لندن(آن لائن )برطانیہ میں کورونا کی قسم کا ایک اور نیا وائرس سامنے آ نے کا انکشاف ہوا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایڈنبرا یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق نئے وائرس میں ‘ممکنہ پریشان کن تبدیلیاں’ نظر آرہی ہیں اور جنوبی افریقا میں پائیگئے کورونا کی قسم سے ملتا جلتا ہے۔ کورونا وائرس کی اس نئی قسم کو سائنس دانوں نے بی ون فائیو ٹو فائیو (B.1.525) کا نام دیا ہے۔ماہرین کے مطابق دسمبر سے اب تکوائرس کے33کیسز سامنے آچکے ہیں، ایسا وائرس امریکا، نائجیریا اور ڈنمارک میں بھی مل چکا ہے۔وائرس کے ممکنہ خطرات کے بارے میں ماہرین کی تحقیق

جاری ہے اور ان کا کہنا ہیکہ وائرس کے’قابل تشویش’ ہونیکے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔خیال رہیکہ برطانیہ میں کورونا وائرس سے اب تک 40 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جب کہ ایک لاکھ 17 ہزار افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں