27

ایسے موبائل ہرگز نہ خریدیں، پی ٹی اے نے صارفین کو ہدایات جاری کر دیں

لاہور (آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ عوام سیکشن 29 ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ 1996 کے تحت غیر معیاری ڈیوائسز اور موبائل فونز کی خریداری نہ کریں ۔پی ٹی اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صارفین کو ایسے موبائل فون خریدنے سے اجتناب کرنا چاہیے جن کے ساتھ باقاعدہ اجازت نامہ نہ ہو۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ شہری کسی قسم کی تکلیف اور قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے ایسی چیزیں استعال نہ کریں جوکسی غیر رسمی چینل کے ذریعے آئے ہوں۔سیلولر موبائل آپریٹرز اور پی ٹی اے ٹائپاپروول

ہولڈرز کو جی ایس ایم بوسٹر درآمد کرنے اور صارفین کے احاطے میں انسٹال کرنے کی اجازت ہے۔ایکٹ کے تحت ایسے صارفین جو انفرادی طور پر بوسٹرز یا ایمپلیفائر کی انسٹالیشن میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی تمام ویب سائٹس اور ای کامرس میڈیم جو ایسی ڈیوائسز کی تشہیر کرتے ہیں یا ان کو فروخت کرتے ہیں ان کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ٹیلی کام ری آرگنائزیشن ایکٹ کی دفعہ 31 کے مطابق قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنی متعلقہ ویب سائٹس سے ایسا تمام مواد ہٹا دیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں