39

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرڈیجیٹل ٹوکن سسٹم متعارف

اسلام آباد (این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سی کیٹیگری والے ممالک سے آنے والے مسافروں کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرڈیجیٹل ٹوکن سسٹم متعارف کروادی ۔ جار ی اعلامیہ کے مطابق ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم سے سی کیٹیگری ممالک سے آنے والے مسافروں کا کورونا  ٹیسٹ  کے عمل میں آسانی  اور سہولت میسر ہوگی ۔ ترجمان ایوی ایشن ڈویژن کےمطابق سی کیٹیگری والے ممالک سے روزانہ ایک ہزار سے زائد مسافر اسلام آباد آرہے ہیں ،ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم سے پہلے مسافروں کو ایٹو لاؤنج میں ٹیسٹ کے لیے بھیجا جاتا تھا ۔ ایو ی ایشن ڈویژن کے مطابق

مسافروں کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے ڈیجیٹل ٹوکن سسٹم نصب کیا گیا ہے ۔ سی اے اے کے مطابق سی کیٹیگری والے ممالک میں برطانیہ،  ساؤتھ افریقہ،  برازیل،  پرتگال اور ہالینڈ شامل ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں