39

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، مجموعی سرمائے میں کھربوں کا اضافہ

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو زربردست تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 46ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گئی ،500سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 46300پوائنٹس کی سطح پر بند ہواجبکہ 86ارب روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ83کھرب روپے سے تجاوزکر گیا ،کاروباری تیزی کے سبب 61فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی ٹیلی کام ،سیمنٹ ،فوڈز اور اسٹیل کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور خریداری میں تیزی آنے کے سبب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کوکاروباری سرگرمیاں عروج پر رہی اور کے ایس

ای 100 انڈیکس 45900، 46000، 46100، 46200 اور 46300 پوائنٹس کی 6 بالائی حد عبور کرنے میں کامیاب رہا ۔پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس میں 567.23 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 45808.36 پوائنٹس سے بڑھ کر 46375.59 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ 242.61 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30 انڈیکس 19104.50 پوائنٹس سے بڑھ کر 19347.11 پوائنٹس پر آ گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 31552.69 پوائنٹس سے بڑھ کر 31891.80 پوائنٹس پر جا پہنچا۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 86 ارب 70 کروڑ 84 لاکھ 3 ہزار 946 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 82 کھرب 41 ارب 48کروڑ 73 لاکھ 83 ہزارروپے سے بڑھ کر 83 کھرب 28 ارب 19 کروڑ 57 لاکھ 87 ہزار 424 روپے ہو گیا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 24 ارب روپے مالیتکے 48کروڑ 63 لاکھ 75 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ ہفتہ کاروبار کے آخری دن جمعہ کو 20 ارب روپے مالیت کے 44 کروڑ 27 لاکھ 16 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 46507 پوائنٹس کی بلند سطح کو بھی چھو گیا تھا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 405کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 246 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 141 میں کمی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 4 کروڑ 3 لاکھ، میپل لیف 3 کروڑ 56 لاکھ، ٹیلی کارڈ لمیٹڈ 2 کروڑ 87 لاکھ،ازگارڈنائن 2 کروڑ 30 لاکھ اور ہم نیٹ ورک 2 کروڑ 16لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے باٹا پاک کے حصص کی قیمت میں 90.40 روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 1769.80 روپے ہو گئی اسی طرح 60.33 روپے کے اضافے سے سیفائر ٹیکسٹائلکے حصص کی قیمت بڑھ کر 989.00 روپے ہو گئی جبکہ انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت میں 28.90 روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی جس سے اسکے حصص کی قیمت گھٹ کر 611.00 روپے ہو گئی اسی طرح 25.99 روپے کی کمی سے کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت کم ہو کر 2800.01 روپے پر آ گئی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں