43

سونا مزیدسستا ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا مزید سستاہوگیا، قیمت میں معمولی کمی رونما ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق صرافہ مارکیٹ کراچی جیولر ایسویسی ایشن نے بتایا ہے کہ سونے کی قیمت صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔فی تولہ 200روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک لاکھ گیارہ ہزار پچاس روپے ہو گئی ہے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی سے 95207 ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 4 ڈالر کمی سے 1820 ڈالر فی اونس ہے۔واضح رہے رہے گزشتہ جمعہ کے روز

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید800روپے کی کمی سے ایک لاکھ 11ہزارروپے کی سطح پر آگئی۔صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 23ڈالرکی کمی سے1819ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت800روپے کی کمی سے1لاکھ 11ہزارروپے اوردس گرام سونے کی قیمت685روپے کی کمی سے95ہزار165روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کے اضافے سے1400 روپے ہوگئی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں