42

مہنگائی مافیا عام آدمی کا خون نچوڑ رہا ہے،عمران خان قوم کے ٹیکس سے تیتر اور بٹیر کھارہے ہیں،تہلکہ خیز دعویٰ

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نیفردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور عثمان بزدار قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے تیتر اور بٹیر کھارہے ہیں،مہنگائی مافیا عام آدمی کا خون نچوڑ رہا ہے اور خوشامدی وزرا کا ٹولہ اسی مافیا کا دفاع کررہا ہے،مہنگائی نے غریب کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ہے اور صوبے چیف ایگزکٹیو جیپ ریلی میں ریس لگارہا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیرو وفاق میں چین کی بانسری بجارہا ہے ظل تباہی پنجاب میں جیپیں دوڑا رہا ہے،کل پھر سونامی خانپیٹرول مہنگا

کرنے جارہا ہے،کیا عام آدمی کی ملیں چل رہی ہیں جو 120روپے کا لیٹر پیٹرول خریدے گا؟انہوں نے کہاکہ فردوس امجد باجی بنی گالہ اور زمان پارک کی رینویشن اور ازسرنوتعمیر قومی خزانے سے کرانے کا بھی حساب دینا پڑے گا، ڈسکہ کے عوام نے کل جو نوازشریف کی بیٹی کو عزت اور پیار دیا وہ حکومتی وزرا کو ہضم نہیں ہورہا ہے،کل شیرنی وزیرآباد میں سلیکٹڈ حکمرانوں کو تگنی کا ناچ نچانے آرہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں جعلی تبدیلی کو ایک بار پھر انشااللہ عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں