27

’’جہانگیر ترین شوگر کمیشن رپورٹ کے بعدکا سلوک بھولے نہیں‘‘ سینٹ الیکشن میں جہانگیر ترین بدلہ لے سکتے ہیں، حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئیر (ر)فاروق حمید نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین شوگر کمیشن رپورٹ کا بدلہ سینیٹ الیکشن میں لے سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پہلی بار ماضی کی نسبت بڑی قوت کیساتھ سینٹ الیکشن میں آرہی ہے اور اس وقت اس کی باقی پارٹیوں نسبت پوزیشن کافی مضبوط ہے ۔اس وقت تحریک انصاف کی جماعت پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں کافی مضبوط پارٹی ہے ۔ دفاعی تجزیہ کار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حوالے سے ایک

اطلاع ہے کہ جنوبی پنجاب میں جہانگیر ترین کا ہم خیال ہے جو سرپرائز دے سکتا ہے اور ہو سکتا ہے کہ شوگر کمیشن رپورٹ کے بعد جو کچھ ہوا اس کا بدلیں کیونکہ جو ہوا وہ انہوں نےدیکھا اور محسوس بھی کیا ۔ دوسری جانب سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ پیسے نہیں تعلقات کی بنیاد پر الیکشن لڑتے ہیں ،لوگ ضمیر کے مطابق ووٹ دیں گے،ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتا۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ جب میں وزیراعظم کا امیدوار تھا تواپوزیشن کو 42 ووٹ ملے تھے ،42 ووٹ کے باوجودمیں اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلا ،میں نے اپوزیشن سے ووٹ آف کنفیڈنس مانگاجو ملا،متفقہ وزیراعظم نامزدہواتھااپوزیشن نے بھی ووٹ دیا تھا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ملک کو 73 کاآئین دیا،قانون کی حکمرانی اورآئینی حقوق پریقین رکھتے ہیں، آئین کے دائرے میں رہ کر کام کرینگے توکوئی تصادم نہیں ہوگا،پی ڈی ایم کے فیصلے ایک دوسرے کی رائے کے ساتھ ہوتے ہیں ،سابق وزیراعظم نے کہاکہ رات پارٹی کی طرف سے کہاگیا آپ نے درخواست دینی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین میرے عزیز ہیں ان سے متعلق کوئی بات نہیں کی ،میرا مخالف امیدوارکون ہے معلوم نہیں ، شیری رحمان پلوشہ خان خیرالنسامغل کو ٹکٹ جاری کئے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد سے خواتین کے لئے امیدوار مسلم لیگ (ن ) کی جانب سے ہو گی ۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں