44

پاکستان کیلئے جس نے بھی کھیلا وہ نمبر ون رہے، اسی کے مطابق ان کی عزت کی جاتی ہے، سرفراز احمد کا محمد حفیظ کے ٹوئٹ پر تبصرہ

کراچی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد آپ پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر ہیں،آپ کی کپتانی میں ہم ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بنے تھے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز محمد حفیظ نے جنوبی افریقہ کیخلاف لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں سنچری بنانے پروکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ آپ چمکتے ہوئے ستارے ہو، حیرت ہے کہ آپ کو کب تک یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ تمام فارمیٹس میں پاکستان کے نمبر

ون وکٹ کیپر بیٹسمین ہو۔اس کے بعد سرفراز احمد نے ٹوئٹر پر محمد حفیظ کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا تھا کہ حفیظ بھائی پاکستان کیلئے جس نے بھی کھیلا ،امتیاز احمد، وسیم باری، تسلیم عارف سے لے کر سلیم یوسف اور معین خان، راشد لطیف سے لے کر کامران اکمل اور اب محمد رضوان تک سب پاکستان کیلئے نمبر ون رہے اور اسی کے مطابق ان کی عزت کی جاتی ہے۔جس پر فاسٹ بائولر محمد عامر نے سرفراز احمد کو اْن کی اہمیت اور ٹیم کیلئے دی گئی اْن کی خدمات بتانے کیلئے ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ بابو آپ بھی پاکستان کے نمبر ون وکٹ کیپر ہیں، آپ کی کپتانی میں ہم ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم بنے تھے۔اْنہوں نے کہا کہ سب سے بڑھ کر آپ کی کپتانی میں ہی ہم نے چمپئنز ٹرافی جیتی، آپ پاکستان کا فخر ہیں۔ محمد عامر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ لوگوں کا کام ہے ایسے ہی کچھ بھی بول دیتے ہیں، آپ صرف انجوائے کرو‘۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں