177

ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت خالد وسیم کے بیٹے سجاول علی وسیم سیالکوٹ ماڈل ٹاؤن کوآپریٹوسوسائٹی اگو کی کے صدرمنتخب ,بیلجیم سے کیمونٹی کی بھر پور مبارک باد

برسلز(مرزا عمرا ن بیگ) بلجیم کی ممتاز ادبی وسماجی شخصیت محمود الحسن کے بھتیجے اور ہر دلعزیز شخصیت خالد وسیم کے بیٹے سجاول علی وسیم سیالکوٹ ماڈل ٹاؤن کوآپریٹو سوسائٹی اگو کی کے صدر منتخب ہو گئے بیلجم میں مقیم ان کے دوستوں نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھر پور مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اس موقع پر محمودالحسن نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے خاندان کے لئے بڑے فخر کی بات ہے اور سجاول وسیم بڑا قابل اور قائدانہ صلاحیتوں کا مالک ہے یہ سیاست میں بہت آگے جائے گا

انہوں نے کہا کہ ہمارا خاندان اس نوجوان پر فخر کرتا ہے۔ اس موقع پر محمودالحسن نے بلجیم میں مقیم اپنے ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے سجاول وسیم کی کامیابی پر مبارک باد کے پیغام بھیجے معروف بزنس مین چوہدری یاسر بھدر نے کہا کہ سجاول وسیم میرا دوست ہے اور اس کی شاندار کامیابی پر اپنی اور یہاں کی پاکستانی کیمونٹی کی طرف سے خالد وسیم فیملی کو بھر پور مبارک باد دیتے ہیں اور مزید کامیابیوں کے لئے دعا گو ہیں بزنس مین ملک رفاقت نے کہا کہ سجاول وسیم کا بطور صدر منتخب ہونا ہم سب کے لئے باعث فخر ہے اس پر خالد وسیم اور اس کی پوری فیملی کو مبارک باد پیش کرتے ہیں چوہدری راشد محمود نے بھی خالد وسیم کو مبارک باد دی اور زندگی کی ڈھیروں کامیابیوں کی خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں