30

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، جنوبی افریقہ نے حساب برابر کر دیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی، جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور پہلے میچ میں سنچری بنانے والے محمد رضوان نے کیا۔ حریف ٹیم کی طرف سےپہلا اوور سمٹس نے کیا، قومی ٹیم کو پہلا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اٹھانا پڑا، مسلسل دوسرے میچ میں بھی قومی ٹیم کے کپتان ناکام رہوے اور فاسٹ باؤلر پیٹورس کی گیند پر 5 رنز بنا کر

ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ حیدر علی مسلسل دوسری بار پھلواکیو کا نشانہ بنے اور 10 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔آل راؤنڈر حسین طلعت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 رنز بنا کر تبریز شمسی کا نشانہ بن گئے۔ افتخار احمد 21 گیندوں پر 20 رنز بنا کرہمت ہار گئے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری بنانے والے محمد رضوان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے نصف سنچری بنا ڈالی لیکن وہ 51 کے سکور پر پہنچے تھے کہ وکٹ کیپر بیٹسمین پھلواکیو کو کیچ دے بیٹھے۔پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ نے 15، محمد نواز کوئی رنز نہ بنا سکے، فہیم اشرف 12 گیندوں پر 30 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، اس طرح مقررہ بیس اوورز میں پاکستان نے 144 رنز بنائے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے، جنوبی افریقہ کی جانب سے پیٹورس نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 5 کھلاڑی آؤٹ کئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا گیا تو میلان چار رنز پر ہمت ہار گئے لیکن ہینڈریکس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 42 رنز بنائے اور عثمان قادر کی گیند پر افتخار احمد کو کیچ تھما کر لوٹ گئے۔ جنوبی افریقہ نے 16.2 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز کا ہدف پور ا کر لیا، اس طرح پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست ہو گئی۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں