32

خاتون صحافی کو دھمکی دینے پر وائٹ ہائوس کے ترجمان معطل

واشنگٹن(این این آئی)وائٹ ہائوس کے ترجمان کو خاتون صحافی کو دھمکانے پر معطل کردیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاس کے ترجمان ٹی جے ڈکلو کو ایک ہفتے کے لیے ذمہ داریوں سے معطل کیا گیا ہے اور اس دوران ان کی تنخواہ سے بھی کٹوتی کی جائے گی۔برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ ترجمان وائٹ ہاس سے متعلق خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نےایک خاتون رپورٹر کو دھمکی دی تھی جو ان کے اور ایک خاتون صحافی کے درمیان تعلقات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹنگ کررہی تھی۔وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری نے ترجمان کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے

کہا کہ ٹی جے نے خاتون صحافی سے معذرت کرلی تھی البتہ انہوں نے اس حوالے سے ذاتی حیثیت میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وائٹ ہاس کی جانب سے خاتون صحافی کو دھمکی سے متعلق ایک میگزین میں خبر شائع ہوئی تھی، خاتون صحافی ٹی جے ڈکلو اور امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کو کور کرنے والی رپورٹر الیگزی کے درمیان تعلقات سے متعلق تحقیقات کررہی تھیں۔میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ خاتون صحافی سے تعلقات سے متعلق سوال پوچھنے پر وائٹ ہائوس کے ترجمان نے رپورٹر کو دھمکاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اسے برباد کردیں گے جب کہ انہوں نے خاتون کے لیے مزید توہین آمیز جملے بھی کہے تھے۔برطانوی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب اس معاملے پر سخت ایکشن نہ لیے جانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے کیونکہ جوبائیڈن نے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ کسی بھی کولیگ کی توہین کرنے پر اس شخص کو فوری برطرف کریں گے۔



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں