32

ڈالر مزید سستا ہو گیا ‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر مزید سستا ہو گیا ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، 25پیسے مزید سستا ہو گیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک نے
اپنے اعدادو شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ کو انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 25 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد قیمت 159 روپے 7 پیسے سے گر کر 158 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔قبل ازیں کاروباری ہفتے کے آخری روز

کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر سستا ہو گیا ۔ انٹر بینک میں ڈالر 27پیسے مزید سستا ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کوڈالر مزید سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں 27پیسے سستا ہونے کے بعد 158روپے 80پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز جمعرات کو روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزیدکم ہو گئی ، سٹیٹ بینک کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں جب کاروبار بند ہوا توڈالرکی قیمت 159.31روپے پرتھی جبکہ آج کاروبارکے اختتام پر ڈالر کی قیمت 159.07روپے پرآ گئی ۔ اس طرح کاروباری ہفتے کے چوتھے روزڈالر کی قیمت میں24پیسے کی کمی واقع ہوئی۔



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں