45

پیٹرلیم کے نر خو ں میں مسلسل اضا فے نے کمر تو ڑ دی ‘ اگراسی طرح اضا فہ ہو تا رہا تو ہم گا ڑیاں چھو ڑ کر ر یڑھی لگانے پر مجبور ہو جا ئینگے

لاہور( این این آئی)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنمانعیم احمدشاہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم کے نر خو ں میں مسلسل اضا فے نے کمر تو ڑ دی ہے، مہنگا ئی کے جن کو قا بو کرنے کیلئے اقدامات اور پیٹرولیم کے نرخوں میں مزید اضا فہ سے اجتناب کیا جائے،پٹرو لیم مصنوعا ت میں اگراسی طرح اضا فہ ہو تا رہا تو ہم گا ڑیاں چھو ڑ کر ر یڑھی لگانے پر مجبور ہو جا ئیں گے۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی کے رہنما ئو ں محمد اظہرقادری،حاجی الیاس بابر،حاجی

ناظم الدین بردی،حاجی محمد اظہر سراج و د یگر سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار نے عام آدمی کے چہرو ں سے رو نق چھین لی ہے مہنگا ئی اور بے روز گاری کے باعث ہر گھر میں لڑائی جھگڑے اورخو د کشیاں معمو ل بن چکی ہیں عمران خان اگر حکومت کرنے کے اہل نہیں ہیں توانہیں گھر چلے جانا چاہیے۔ ملک میں جنگل کاقانون ہے عدالتی احکامات کو ادارے ہوا میں اڑا دیتے ہیں عدالتی احکاما ت پر عملدرآمد خواب بن چکا ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ ملکی مفاد میں اوورلو ڈ نگ کے خا تمے کیخلا ف عدالتی احکامات پر عمل درآ مد کا نہ ہو نا افسو سناک اور لمحہ فکر یہ ہے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں