41

(ن) لیگ کے رہنما عطا اللہ تارڑ کو گرفتاری کے فوری بعد رہا کردیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/ این این آئی)(ن) لیگ کےسینئر نوجوان رہنما عطا اللہ تارڑ گرفتار ی کے فوری بعد رہاکر دیا گیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھاکہ عطا تارڑ نےخود گاڑی میں بیٹھ کراپنی گرفتاری کا ڈھنڈورا پیٹا۔ان کا کہنا تھاکہ عطا تارڑ اور عابد رضا افراتفری پھیلانے کیلئے وہاں گئے تھے، پولیس کو اطلاع ملی تھی، عابد رضا کے ساتھ مسلح افراد ہیں اور ان کی گاڑی میں اسلحہ ہے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کو گرفتار

کر لیا گیا ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ن لیگ پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پولیس نے عطا تارڑکوڈسکہ میں گرفتار کیا ۔ ذرائع کے مطابق عطا ءتارر کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ قبل ازیں مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ لوٹے اکٹھے کرنا ،لوٹوں کی منتیں ترلے کرنا واقعی عمران خان کیلئے اعصاب شکن کام ہے،جنوبی پنجاب کے لال پیلے گھوڑے اب عمران خان کے دسترس سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاک عمران خان نے 2018کے الیکشن سے پہلے جن گھوڑوں کو پٹے ڈالے وہی آج ان کو بلیک میل کررہے ہیں،عمران خان نے جو گڑھے نوازشریف کیلئے کھودے ان میں آج خود ہی گررہے ہیں۔ہارس ٹریڈنگ کا بادشاہ اب نئے قربانی کے بکرے تلاش کرنے میں مصروف عمل ہے،اس لیئے شاہی سواری لاہور آرہی ہے، لوٹاپارٹی کو لوٹے ہر بازار سے با آسانی مل جاتے ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں