35

مسلم لیگ (ن) میں سینیٹ امیدواروں کو ٹکٹ کے  اجراء پر پھوٹ پڑ گئی ، حیران کن انکشاف 

لاہور( این این آئی) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میںسینیٹ کے انتخابا ت میں امیدواروں کو ٹکٹ کے اجراء کے معاملے پر بھی پھوٹ پڑ چکی ہے ،آصف زرداری نے بھٹو کی جماعت کو ’’لٹو جماعت‘‘ بنا دیا ہے ،جنوبی وزیرستان میں شہید ہونےوالے سکیورٹی اہلکاروں کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا ۔اپنے ایک بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر ابھرے گی اور اسی وجہ سے مسلم لیگ (ن) او رپیپلز پارٹی کی

راتوں کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں ۔حکومت نے وفاق اورتین صوبوںمیں حکومت ہونے کے باوجود سینیٹ انتخابات کی شفافیت کیلئے تجویز دیتے ہوئے عملی پیشرفت بھی کی ہے جبکہ ضمیروں کے سوداگروں نے حکومت کا ساتھ دینے کی بجائے میں نہ مانوں کی رٹ لگا رکھی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کرپشن کرنے والی جماعتیں قصہ پارینہ بن رہی ہیں اور آنے والے دنوںمیں ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔مسرت جمشید چیمہ نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر سکیورٹی اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کر تے ہوئے چار امن دشمنوں کو جہنم واصل کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملک دشمنوں ، دہشتگردوں کا ملک میں ہر جگہ جرات اور بہادری سے پیچھا کرے گی ،قوم لانس نائیک عمران ، سپاہی عاطف ، سپاہی انیس ، سپاہی عزیز کی قربانی کو فراموش نہیں کرے گی ۔ انہوںنے کہا کہ پوری قوم او رحکومت شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، تنہا نہیں چھوڑیں گے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں