40

علی سدپارہ اورجان اسنوری کیلئے سرچ ریسکیوآپریشن آئس لینڈاورچلی نےسیٹلائٹ تصاویرجاری کردیں

اسکردو (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی ) سیٹلائٹ تصاویر سے علی سدپارہ اورجان اسنوری کےآخری مقام کی نشاندہی ہوگئی ، جس کے بعد کے ٹو پر آج سب سے بڑا سرچ ریسکیوآپریشن کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد علی سدپارہ اور ان کی ٹیم کیتلاش کیلئے کے ٹو پر سب سے بڑا سرچ ریسکیوآپریشن آج ہورہاہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئس لینڈاورچلی نےسیٹلائٹ تصاویرجاری کردیں۔ تصاویرمیں علی سدپارہ اورجان اسنوری کےآخری مقام کی نشاندہی کی گئی ہے۔ دوسری جانب نجی کے ٹو سر کرنے کی مہم میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی ہیرو علی سدپارہ کے بیٹے

ساجد سدپارہ والد کا خواب پورا کرنے کرنے کے لئے پرعزم ہیں اور ان کا کہناہے کہ بیس کیمپ میں آنے کے بعد وہ پانی گرم کرکے اپنے والد کاانتظارکرتے رہے لیکن صبح تک والد کے واپس نہ آنے پربے چینی بڑھ گئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ساجد سدپارہ کا کہنا تھا کہ سردی میں کلائمنگ بہت الگ ہے، کوہ پیمائی کے سلسلے کو جاری رکھوں گا کیونکہ یہ والد کا خواب تھا اور میں اسے پورا کرنا چاہتا ہوں تاکہ پاکستان کا نام روشن کروں۔انہوں نے مزید کہا کہ والد نے 8 پہاڑ سر کیے تھے اورصرف6 رہتے تھے، میرے والد کو یہ کام بہت پسند تھا، امید ہے میں اس سلسلے کو جاری رکھوں گا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں