37

بارا ت کے اگلے روز سسرال میں کتنے پراٹھے بنانے پڑے تھے ، نامور اداکارہ صاحبہ کا برسوں بعد حیران کن انکشاف

لاہور( این این آئی)نامور اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ بارا ت کے اگلے روز اپنے سسرالی علاقے کی رسم کے مطابق سات پراٹھے بنانے پڑے تھے ، اب تو مجھے کھانے پکانے پر مکمل عبور حاصل ہو گیا ہے اور میں ہر طرح کی ڈشز بنا لیتی ہوں ۔انہوں نے یہ بات اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے شوہر افضل خان کے ساتھ پراٹھا بنانے کے مقابلے کے موقع پر بتائی ۔ صاحبہ نے کہا کہ میں نے شوبز کیرئیر کے ساتھ گھر گرستی کو بھی پور اٹائم دیا اور مجھے گھر کے کام کرنے میں بڑ الطف آتا ہے

۔ انہوںنے کہا کہ مائوں کو اپنی بچیوں کو گھر کے کام کاج میں ہاتھ بٹانے میں لگانا چاہیے تاکہ انہیں سسرال میں جا کر کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں