36

اسلام آباد ہائیکورٹ ،سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی سجسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے حوالے سے درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی ۔جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نےسابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس پر مزید سماعت سے معذرت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کیس کا سارا بیک گرائونڈ جانتا ہوں، فیصلہ بھی لکھنے کے مرحلے میں تھا۔ یہ

افسوسناک ہے لیکن کچھ ایسی وجوہات ہیں جو بتانا نہیں چاہتا۔ میں یہ کیس چیف جسٹس اطہر من اللہ کو بھیج رہا ہوں۔ چیف جسٹس ہی اس کیس پر سماعت کیلئے نئے بنچ کا فیصلہ کریں گے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں