28

اداکار یاسر حسین اوراداکارہ اقراء عزیز کو ریسٹورنٹ سے کیوں باہر نکال دیا گیا‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان شوبزانڈسٹری کی مقبول اداکارہ اقرا عزیزاوران کے شوہر اداکار یاسر حسین کو گلاس توڑنے پر ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا گیا، اس بات کا انکشاف اداکار جوڑی نے ایک ٹی وی شو میں کیا۔اقرا عزیزنے بتایا کہ ایک مرتبہ ہم سبدوست ریسٹورنٹ میں تھے اور یاسر نے گلاس توڑ دیا جس کی وجہ سے ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ہمیں ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا تھا۔امت کی رپورٹ کے مطابق جس پر یاسر حسین کا کہنا تھا یہ واقعہ شرمندگی کا باعث تھا لیکن گلاس میں نے نہیں بلکہ اقرا نے توڑا تھا۔ دوسری جانب اقرانے انکار کرتے

ہوئے بتایا کہ یہ تصدیق اب تک نہیں ہوسکی کہ گلاس کس نے توڑا تھا۔اقرا کے مطابق اس واقعے میں ہمارے ساتھ ہمارے دوست بھی تھے جس کے بعد ہم سب نے بیٹھ کر اس واقعے پر بات بھی کی کہ گلاس کس نے توڑا تھا لیکن کسی نے اعتراف نہیں کیا تھا۔یاسر حسین نے مزید بتایا کہ اس واقعے میں ہمارے ساتھ اداکار شہزاد شیخ ،اداکارہ صحیفہ جبار اوران کے شوہر بھی تھے۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں