40

پاکستان جنوبی افریقہ پہلا ٹوئنٹی میچ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے فتح سمیٹ لی

لاہور(این این آئی+ مانیٹرنگ)پاکستان نے پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت لیا۔ پاکستان کیخلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں پروٹیز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ کے کپتان ہینرک کلاسین نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستان نے مقررہ اوور ز میں 169 رنز بنائےاور جنوبی افریقہ کو جیت کے لئے 170 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کیا۔ مہمان ٹیم کی طرف پہلا اوورز فورٹون نے کیا۔قومی ٹیم کو

پہلا نقصان بابر اعظم کی شکل میں اٹھانا پڑا وہ بغیر کوئی رنز بنائے رن آؤٹ ہو گئے،حیدر علی 16گیندوں پر 21 رنزہی بناسکے، آل راؤنڈر حسین طلعت 11 گیندوں پر 15 سکور بنا کر سٹمپ آؤٹ ہو گئے، افتخار احمد 4 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ خوشدل شاہ سمپالا کی گیند پر فورٹون کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 12 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 4 رنز بنائے۔محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 104 رنز بنائے، انہوں نے سات چھکے اور چھ چوکے مارے۔ اس طرح مقررہ اوورز میں پاکستانی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔ جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اننگز کا آغاز میلان اور ہینڈرکس نے کیا، اور پہلا اوور سپنر محمد نواز نے کیا۔جنوبی افریقہ کے پہلے کھلاڑی میلان آؤٹ ہوئے جنہوں نے 44 رنز بنائے۔ ہینڈرکس نے 54 رنز بنائے اور وہ رن آؤٹ ہوئے ان کی اننگ میں 8 چوکے شامل ہیں۔ دونوں اوپنرز کے علاوہ جنوبی افریقہ کا کوئی بھی کھلاڑی نمایاں سکور نہ کر سکا۔ اس طرح مقررہ اوورز میں جنوبی افریقہ کی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور اس طرح پاکستان نے یہ میچ تین رنز سے جیت لیا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں