33

وزیراعظم نے نالہ لئی منصوبے کی حتمی منظوری دے دی

راولپنڈی (این این آئی) وزیراعظم عمران خان نے نالہ لئی منصوبے کی حتمی منظوری دیدی ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نالہ لئی منصوبے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد اور سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ معاون خصوصی برائے وزیراعلی پنجاب ڈاکٹرسلمان شاہ اور چیف سیکرٹری پنجاب ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے اور اس میں پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ منصوبے کا تخمینہ 75ارب روپے ہے اور

یہ منصوبہ دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔منصوبے کے تحت نالہ لئی کے دونوں اطراف ایکسپریس وے تعمیر کی جائیگی،سرکاری زمین پر دو مال بھی بنائے جائیں گے،منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے نالہ لئی منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے اس پر فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے ساتھ ساتھ متعلقہ علاقے کی زوننگ اور اس حوالے سے بائی لاز( ذیلی قوانین) میں تبدیلی کا عمل بھی چند ہفتوں میں مکمل کیا جائے تاکہ ایکسپریس وے کے دونوں اطراف کثیر المنزلہ اور کمرشل مارکیٹیں تعمیر ہو سکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ راولپنڈی کے مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے، منصوبہ روالپنڈی شہر کی ٹرانسفارمیشن میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نالہ لئی منصوبے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد اور سینئر افسران شریک ہوئے جبکہ معاون خصوصی برائے وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ اور چیف سیکرٹری پنجاب ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں