53

معروف شاعر وصی شاہ کا چیئر مین اے ون ٹی وی مبین رشید اور ہیڈ آف مارکیٹنگ احمد محمود جوئیا کے اعزاز میں عشائیہ

برسلز(مرزا عمران بیگ) پاکستان کے خصوصی دورے پر آئے ہوئے اے ون ٹی وی برطانیہ کے چیئرمین مبین رشید اور ہیڈ آف مارکیٹنگ یورپ احمد محمود جوئیہ کے اعزاز میں معروف شاعر, ادیب اور ٹی وی اینکر وصی شاہ نے لاہور میں اپنے گھر پر عشایہ کا اہتمام کیا اس موقع پر یورپ اور برطانیہ کی عمومی صورت حال اور خاص طور پر کرونا کے پھیلاؤ اور روک تھام اور دستیاب ویکسین پر گپ شپ ہوئی وصی شاہ نے مذیدار کھانوں کے ساتھ ساتھ اپنی شاعری اور دلچسپ گفتگو سے مہمانوں کی تواضع کی معروف صحافی مبین رشید نے کہا کہ میڈیا معاشرے کا عکاس بھی ہے اور نقاد بھی اور موجودہ حا لات میں انسانیت کو درپیش مسائل کے حوالے سے میڈیا کی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئیں ہیں اے ون کی ٹیم نے اپنے اعزاز میں اتنی خوبصورت اور پر لطف میزبانی پر وصی شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انھیں برطانیہ آنے کی دعوت دی اور کہا کہ وصی شاہ اپنی شاعری اور ٹی وی پروگراموں کی وجہ سے یورپ بھر کے پسندیدہ ادیب ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں