34

محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنچری بن کر ریکارڈ قائم کر دیا

لاہور(این این آئی) پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سنچری بناکر تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر اور دوسرے بیٹسمین ہیں۔محمد رضوان نے جنوبی افریقہ کیخلاف104 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور پاکستان کی جانب سے ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میں سنچری بنانے والے دوسرے بیٹسمین اور پہلے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے۔ اس سنچری کے ساتھ رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سنچریاں بنانے کا اعزاز بھی حاصل

کرلیا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے دوسرے بیٹسمین ہیں، ان سے قبل احمد شہزاد بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔دنیا بھر کے وکٹ کیپرز میں محمد رضوان دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین ہیں جنہوں نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں سنچریاں بنائی ہوں جبکہ ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میں یہ کسی بھی وکٹ کیپر بیٹسمین کی پانچویں سنچری ہے۔محمد رضوان کی اننگز میں سات چھکے شامل تھے جو ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اننگز میں کسی بھی پاکستانی کرکٹر کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے ہیں ان سے قبل احمد شہزاد اور محمد حفیظ اننگز میں چھ، چھ چھکے لگا چکے ہیں۔محمد رضوان نے جنوری دو ہزا ربیس کے آغاز سے اب تک آٹھ سے زائد ففٹی پلس اسکور بنائے جن میں دو سنچریاں بھی شامل ہیں جو اس عرصہ کے دوران کسی بھی وکٹ کیپر بیٹسمین کی جانب سے سب سے زیادہ ففٹی پلس اسکور ہے۔  پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سنچری بناکر تینوں فارمیٹس میں سنچری بنانے والے دنیا کے دوسرے وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے وکٹ کیپر اور دوسرے بیٹسمین ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں