35

خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان میں صلح

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان میں صلح کرادی ۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر خواجہ احمد حسان اور سعد رفیق بھی کمرہ عدالت پہنچے ۔ سعد رفیق نے شہباز شریف کے سامنے خواجہ احمد حسان سے تمام ناراضگیاں دورکرتے ہوئے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا اور پھر اسے ہاتھ سینے سے لگالیا۔شہباز شریف دونوں رہنمائوں کو تمام باتیں نظر انداز کرنے کا کہتے رہے جس پر دونوں نے کہا کہ حکم کی تعمیل

ہو گی ، ہمارے درمیان کوئی ناراضگی نہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل احتساب عدالت میں ہی شہباز شریف کی موجودگی میں خواجہ احمد حسان اور خواجہ سعد رفیق میں تلخ کلامی ہوگئی تھی ۔



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں