42

اس مشن میں ہم آپ کیساتھ ہیں۔۔۔ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو پکی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد ( آن لائن )قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے پاکستان ڈیمو کریکٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کر کے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔نواز شریف اور فضل الرحمان کے درمیانٹیلی فونک تبادلے میں لانگ مارچ کی کامیابی کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔نواز شریف نے لانگ مارچ کامیاب بنانے کے لیے فضل الرحمان کو ن لیگ کے تعاون کی یقین دہانی کروا دی۔ دونوں رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی ویڈیو کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر

بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سینیٹ الیکشن میں جامع حکمت عملی کے تحت حصہ لیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں کرپٹ اور چور کہنے والوں کے اپنے ممبران کرپٹ نکلے۔ذرائع کے مطابق فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے جہاز پر سوار ہونے والوں کی لینڈنگ شروع ہو گئی ہے جبکہ میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کی مزدور اور ملازم دشمن پالیسیوں ان کے اپنے لو گ انہیں چھوڑ کے جارہے ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں