28

ٹائی نہ لگانے پر رکن اسمبلی کو پارلیمنٹ سے نکال دیا گیا

ولنگٹن (این این آئی)نیوزی لینڈ میں ایک مائوری رکن پارلیمنٹ کو ٹائی نہ لگانے کے باعث پارلیمنٹ سے نکال دیا گیا۔نیوزی لینڈ میں یہ قانون ہے کہ پارلیمان میں صرف وہی رکن سوال پوچھ سکتا ہے جس نے ٹائی لگا رکھی ہو۔اسپیکر ٹریور ملارڈ نے مائوریرکن اسمبلی راویری وائے ٹیٹی کو سوال کرنے سے دو مرتبہ روکا اور پھر پارلیمان سے نکل جانے کا کہا۔مائوری نے جاتے جاتے یہ کہا کہ میرا مسئلہ ٹائی نہیں، ثقافتی شناخت ہے۔ مائوری افراد نیوزی لینڈ کے اصل باشندے ہیں جو نیوزی لینڈ میں سفید فام افراد کی آمد سے پہلے سے یہاں رہتے

آ رہے ہیں۔



کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں