33

سعودی حکومت کا پاکستان کو آئندہ حج کے حوالے سے انتظار کرنے کا عندیہ وفاقی وزیر نور الحق قادری نے آئندہ حج سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی حکام کیساتھ ابھی تک حج کا ایم او یو سائن نہیں ہوا لگتا ہے آئندہ حج بھی ریگولر انداز کا نہیں ہوگا کیونکہ سعودی حکومت نے حج انتظامات کے حوالے سے ہمیں انتظار کا کہا ہے۔وفاقی تعلیمی بورڈ میں مدارس دینیہ کی اسناد تقسیم کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نور الحق قادری نے کہا کہ ہم حج کے حوالے سے عوام کی تشویش سے آگاہ ہیں اور سعودی حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ لگتا ہے اس مرتبہ بھی ریگولر حج

نہ ہو سکے لیکن اس بار شاید تعداد حاجیوں کی پچھلی مرتبہ سے زیادہ ہوگی ہمیں سعودی حکام نے کہا ہے کہ ابھی حاجیوں سے درخواستیں نہ لیں، جب تک تعداد ہمارے سامنے نہیں آتی اس وقت تک ایئر لائنز سے بات کرنے کا فائدہ نہیں ہے۔ سعودی حکام سے ابھی تک حج کے حوالے سے ایم او یو سائن نہیں ہوا۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سیاسی آدمی ہیں لیکن ہر چیز کو سیاست کی بھینٹ چڑھاتے ہیں۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں