36

بجلی کے بعد گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)سوئی ناردرن نے صارفین پر مہنگی کا مزید بوجھ ڈال دیا۔گیس مزید 2 فیصد مہنگی کر دی ۔اوگرا نے سوئی ناردرن صارفین کیلئے گیس 13.42 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی منظوری دے دی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوگرا کا کہنا ہے کہقیمت میں اضافہ مالی سال21-2020 کیلئےکیا گیا ہے۔ایس این جی پی ایل نے123 فیصداضافہ ‏طلب کیاتھا۔ اضافے کے بعد ایس این جی پی ایل کی قیمت بڑھ کر644.84 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی۔قیمتوں کااطلاق وفاقی حکومت کی جانب سےنوٹیفکیشن کے بعد ہو گا۔دوسری جانب ماہانہ فیول

چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے دسمبر 2020،نیپرا نے دسمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 53 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دیدی ۔ جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سی پی پی اے ـجی نے 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 27 جنوری 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے اس کا اطلاق صرف فروری کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا،فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں