49

اپوزیشن کی ریکوزیشن سیپکر قومی اسمبلی نے بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد ( آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر ایوان زیریں کا اجلاس وسط فروری میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور ریکوزیشن اجلاس ختم ہونے کے بعد شیڈول ریگولر اجلاس بلانے کی بھی تجویز ہے ،ذرائع کے مطابق مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ہونے والی ملاقات میںاپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا اور یہ اجلاس 15 فروری کو متوقع ہے جو کہ ایک یا دو دن جاری رہ سکتا ہے ،ذرائع کے مطابق ریکوزیشن اجلاس میں اپوزیشن کا ایجنڈا بھی زیر بحث آئے

گا جبکہ جو ریگولر شیڈول اجلاس ہوگا اس میں حکومتی ایجنڈا پیش ہوگا ۔ریگولر اجلاس ایک ہفتے سے زیادہ جاری رہ سکتا ہے



اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں